اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ مغربی قوتوں نے دہشتگردی کو آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جس کی وجہ سے آج یورپ میں دہشتگردی کی لعنت میں اضافہ ہوا ہے.
یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں بیلجئیم کے ایوان نمائندگان کے صدر 'سیگفرائیڈ برک' اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بیلجئیم سمیت دیگر یورپ ممالک کے ساتھ سیاسی، ثقافتی، سیکورٹی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ ایران میں تجارتی اور صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.
انہوں نے بعض عرب اور مغربی ممالک کی طرف سے خطے میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کو عسکری معاونت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شدت پسند اور تکفیری عناصر دنیا کی سلامتی کے لئے بڑا چلینج ہے جس کی وجہ سے آج یورپی ممالک کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں.
امریکہ کا ایران کے خلاف منفی پالیسی اور بے بنیاد الزامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر آمریکہ کی دباؤ سے ایران کا دنیا کے مظلوم عوام کی حمایت اور دفاعی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.
ایڈمیرل شمخانی نے ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی سمجھوتہ ہے جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ہوچکی ہے لہذا تمام فریقین کے اس معاہدے کی روح کے مطابق عمل کرنا چاہئے اور اس راہ میں غیرتعمیری رویہ اپنانا کسی کے فائدے میں نہیں.
بیلجئیم کے ایوان نمائندگان کے صدر 'سیگفرائیڈ برک' نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی استحکام اور سلامتی کی بحالی کے لئے اہم ملک ہے.
بیلجئیم کے وفد آج ایران کے مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی اور صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی تجارتی سیاسی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲